وائٹننگ کریم ٹوٹکا

اس افرا تفری کے دور میں خواتین و مرد اپنے چہرے کو نکھارنے کیلئے اپنی پوری طاقت لگا دیتے ہیں۔ جلد کو خوبصورت،نکھری اور چمکدار بنانے کیلئے نسخے آج بھی اتنے ہی کار آمد ہیں جتنے آج سے صدیوں پہلےتھے۔اگر آپ خود پر تھوڑی توجہ دیں تو آپ کا رنگ بھی دنوں میں نکھر سکتا ہے۔ رنگت نکھارنے اور جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے اگر گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف جلد جوان رہے گی بلکہ داغ دھبوں اور جھریوں سے بھی پاک رہے گی۔

آج میں آپ کیلئے لے کر آیا ہوں ایک زبردست سکن ٹریٹمنٹ۔ اس ٹریٹمنٹ سے آپ کا رنگ بہت گورا ہو جائے گا اور سکن پے بہت فئیرنس آجائے گی یہی سمجھیں کی سکن وائٹننگ والے انجیکشنز کی طرح رزلٹ آجائے گا یا شاید اس سے بھی زیادہ۔ آپ اتنے اچھے دکھیں گے کہ کوئی آپ میں سے کیڑے نکال ہی نہیں سکے گا۔

بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بلاوجہ دوسروں میں کیڑے نکالتے رہتے ہیں لیکن آپ نے ان کی باتوں کو دل پہ نہیں لینا۔ اگر میں کالے دلوں کو گورا کرنے والی کریم بنا سکتا تو شاید میں وہ بھی بنا لیتا مگر یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ آج میں آپ کو جو ٹوٹکا بتاؤں گا یہ بہت ہی کمال کا ٹوٹکا ہے۔ یہ کریم بنانے میں بھی بہت سستی ہے اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہیں۔ اب ہم کریم بنانے کے طریقے کی طرف چلتے ہیں۔

اس کریم کو بنانے کیلئے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی۔
گاجر کا جوس : ایک چائے کا چمچ
کھیرے کا جوس : ایک چائے کا چمچ
دہی : ایک کھانے کا چمچ
خشک خمیر : 2 چائے کے چمچ
زیتون کا تیل : ایک چائے کا چمچ
لیمن جوس : ایک چائے کا چمچ
عرق گلاب ایک چائے کا چمچ
گریٹ فروٹ جوس : ایک کھانے کا چمچ

ترکیب اور طریقہ استعمال:
ان تمام چیزوں کو کسی برتن میں مکس کر لیں اور پیسٹ بنا لیں۔لیجئے آپ کی سکن وائٹننگ کریم تیار ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اسے اپنے چہرے اور گردن پر لگا لیں اور رات بھر کیلئے لگا رہنے دیں۔ صبح اٹھ کر کسی اچھے فیس واش سے چپرہ واش کر لیں۔ اس کریم کو آپ چہرہ،گردن،ہاتھ اور پاؤں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے آپ اکٹھا بنا کر تین دن کیلئے فریج میں سٹور کر سکتے ہیں۔

جن لوگوں کا رنگ بچپن میں گورا تھا بڑے ہو کر کسی بیماری کی وجہ سے یا دھوپ میں نکلنے کی وجہ سے رنگ خراب ہو گیا ہے وہ کریم ضرور استعمال کریں۔اس کریم کے استعمال سے سکن کے مردہ خلیات ختم ہو جائیں گے اور چہرے پر قدرتی طور پرچمکنے لگے گا۔جن لوگوں کا چہرہ بازاری لوکل کریمز استعمال کرنے کہ وجہ سے خراب ہو چکا ہے وہ اس کریم کو استعمال کریں۔اس سے چہرے کی ہیلنگ ہو گی اور سکن ہیلتھی ہو جائے گی۔

اس کریم کو ایک مہینہ مسلسل استعمال کریں آپ کی تھوڑی سی توجہ درکار ہے اور آپ دنوں میں انتہائی گورے ہوتے جائیں گے۔اس کریم کو لگانے سے اگلے ہی دن آپ کافی فرق محسوس کریں گے۔بے بی سافٹ سکن ہو جائے گی اور ہر کوئی آپ سے پوچھے گا کہ چہرے پر کیا استعمال کیا ہے۔

گورے رنگ کا رجھان چونکہ آجکل بہت زیادہ ہے اس لئے اس ٹپ کو  مرد و خواتین دونوں استعمال کر سکتے ہیں بنا کسی جھجھک کے۔اس کریم کو آپ جسم کے کسی حصے پر بھی لگا سکتے ہیں وائٹننگ کیلئے۔ایسی ٹپ آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائی ہو گی۔ ساری زندگی آپ دعائیں دیں گے یہ میرا دعوہٰ ہے۔
اس کریم کو استعمال کرنے کے ساتھ روپ کارما وائیٹننگ کریم استعمال کریں سونے پہ سہاگہ ہو جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں