دنگل فلم میں عامر خان نے دنوں میں کس طرح اپنی توند کم کی ؟

بولی وڈ اسٹار عامر خان نے گزشتہ سال اس وقت سب کو حیران کردیا تھا جب یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے چند ماہ کے اندر اپنا جسمانی وزن بڑھایا اور پھر دوبارہ 25 کلو وزن کم کرکے سکس پیک بنائے. تو اگر آپ بھی اپنی توند سے نجات پاکر اسے سکس پیک میں بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا ہے.

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا. Rutgers یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جسم بنانے کے لیے جسمانی ورزش تو ضروری ہے ہی مگر سکس پیکس بنانے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ غذا کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے. تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر پیٹ کے ارگرد چربی بڑھ کر توند کی شکل اختیار کررہی ہے تو آپ کو اپنی غذا پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے.

تحقیق کے مطابق یہ سکس پیک درحقیقت ورزش نہیں بلکہ آپ کے کچن سے بنتے ہیں اور آپ کی خوراک کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے. محققین کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے جنک فوڈ کو خیرباد کہہ دیں اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو ترجیح دیں.

انکا کہنا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے بھی پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ استعمال جسمانی حجم کے حوالے سے بڑا فرق پیدا کرتی ہیں. انہوں نے مشورہ دیا کہ معمول کی ورزش کے ساتھ اپنی غذا کا خیال رکھنا اس مقصد کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے.‎

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں