مجھ پر لاکھوں کا قرض تھا یہ اللہ کا نام پڑھا اور

جو شخص بیروزگار ہو اور ملازمت نہ ملتی ہو یا گھر میں تنگدستی ہو اور فقر و فاقہ ہو ایسے لوگوں کیلئے قرآن پاک کا یہ عمل تیر بہدف ہے ۔ عمل کریں اور ملازمت نہ ملنے کی پریشانی یا گھریلو حالات میں تنگدستی وپریشانی سے نجات پائیں ۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ ملازمت بھی مل جائے گی اور گھریلو مالی حالت بھی آہستہ آہستہ بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے عمل یہ ہے مندرجہ ذیل آیات کو نماز عشاء کے بعد باوضو ان تین آیات کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اور پھران کی تاثیر دیکھیں یہ عمل آپ کو مایوس نہیں

کرے گا ۔ اول تو پہلے چلہ یعنی چالیس دن میں کام ہو جائے گا نہیں تو دوسرا چلہ اور پھر تیسرا چلہ تک یعنی 120 دن تک مزید کریں انشاءاللہ کام ہو جائے گا ۔ سورہ المومن کی تین آیات یہ ہیں مروی ہے کہ ایک مکاتب نے(مکاتب اس غلام کو کہتے ہیں جس نے اپنے آقاسے مال کی ادائیگی کے بدلے آزادی کا معاہدہ کیا ہو) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی بارگاہ میں عرض کی میں اپنی آزادی کی قیمت ادا کرنے سےعاجز ہوں‘ میری مدد فرمائیے۔ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھاؤں جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے سکھائے تھے۔ اگر تم پر پہاڑ جتنا بھی قرض ہوگا تو اللہ تعالیٰ تمہاری طرف سے ادا فرمادیں گے۔ تم یوں کہا کرو:۔ اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سَوِاکَ۔ صبح و شام سو سو مرتبہ اول و آخر درود شریف اور ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ بار پڑھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں